ڈاکوؤ ں نے ”ات ”مچا دی ،آج پھر72وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی یلغار ، آج پھر مزید72مقامات پرلوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات،نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر خاتون سمیت 5افراد کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ8ج ب میں چاند کی عزیزہ (ن) کو ملزمان نذیر وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے رہائشی آصف کا بھائی کاشف عمران، ملت ٹائون کے علاقہ جیلانی پارک کے وقاص کے بھائی وسیم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر ب کے عاصم علی کے بھائی احسن علی اور تاندلیانوالہ کے علاقہ414گ ب کے یٰسین کا بیٹا عدنان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا’پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ لاری اڈا کے قریب وقاص اور اس کی اہلیہ سے زیورات، نقدی، نڑ والا روڈ پر سلطان سے جھپٹا مار کر فون، شاہی چوک غلام محمد آباد کے ساجد علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری، محلہ عثمان غنی کے قریب فاطمہ سے جھپٹا مار کرپرس، گلستان کالونی قبرستان کے قریب حیدر سے نقدی وفون، اسلامیہ پارک کے قریب فریدہ جبیں سے پریس چھین لیا’ اسلامیہ پارک کے قریب ارسلان سے3ہزار و فون، لاثانی پلی کے قریب طیب سے نقدی و فون، فاروق آباد کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، 203ر ب میں ساجد کے گھر سے سامان چوری، امین ٹائون کے قریب ڈلیوری بوائے اقبال سے جھپٹا مار کر پارسل چھین لیا،قائداعظم مارکیٹ کے بلال حسین سے نقدی و فون، مبارک پورہ کے عدیل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 100ج ب کے ارشاد سے 16ہزار وفون، 198ر ب کے امان اللہ سے30ہزار و فون، 117ج ب کے ذیشان سے اڑھائی لاکھ و فون، علی پارک کے قریب عامر خورشید سے2ہزار و فون،152ر ب کے محسن علی سے 50ہزار،لاسال ہائی سکول کے قریب مرزا ابرار سے نقدی و فون، طارق آباد کے مدثر علی سے25ہزار ،طلائی انگوٹھی، بلال گارڈن کے مبشر سے نقدی وفون، حسن پورہ کے محسن کے گھر سے 15ہزار و فون، مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، کریم ٹائون کے مبشر حسن سے12ہزار و فون، بستی اللہ ہو والی کے قریب اعظم سے1ہزار و فون چھین لیا’ 80ج ب کے قریب منظور احمد سے5ہزار و فون، 67ج ب کے عبدالحمید سے10ہزار و فون، 82ج ب کے نفیس سے موٹر سائیکل نقدی و فون،39ج ب کے بابر علی کے گھر سے بکرے، 78گ ب کے بلاول خان کے گھر سے زیورات نقدی چوری،240ر ب کے احسان الحق سے3ہزار و فون، شہروآنہ کے اکرم کے گھر سے بکری اور مرغی چوری، 120 گ ب کے سیف سے30ہزار و فون، 122 گ ب کے ظہیر سے 3ہزار و فون، 90موڑ کے قریب عرفان سے ڈیڑھ لاکھ و فون،357گ ب کے سرفراز سے نقدی و فون،383گ ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی،650گ ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 266ر ب کے عبدالحئی کے ڈیرہ سے بکرے چوری،109ر ب کے عثمان سے 10ہزار و فون،405گ ب کے منظور کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 540گ ب کے حاجی عبدالشکور کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 490گ ب کی جمیلہ بی بی سے 20ہزار ،سیم نہر سمندری روڈ کے قریب احسان سے ڈیڑھ لاکھ، لیپ ٹاپ، 443گ ب کے عبدالحفیظ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا ، دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے راشد علی، کچہری بازار سے عبداللہ، صدیق پلازہ سے شہزاد، غلام رسول ٹائون کے فضل، زبیر کالونی کے عمر حسین، کریسنٹ گرائونڈ سے عبداللہ، جھمرہ روڈ پر کامران،5ج ب کے آصف نوید، ملت ٹائون کے وقاص، 153ر ب کے آصف مسیح، ڈی گرائونڈ کے ایوب، سوساں روڈ سے شاہد محمود، کوہ نور پلازہ سے بلال، راجہ پارک کے ذیشان ،شیخانوالہ پھاٹک سے اویس، لال مل چوک سے عبدالباسط، رچنا ٹائون کے ندیم، زبیر کالونی کے شاہد، 216ر ب کے اکرام اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں