ڈجکوٹ میں17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

ڈجکوٹ (نامہ نگار)ڈجکوٹ میں17 سالہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ،بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 88 گ ب کے رہائشی حدیث محمد گجر کی 17سالہ بیٹی مریم کا اپنی 13سالہ بہن عاصمہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا۔ اس بنا ء پر مریم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال فیصل آباد لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں