جانوروں کی باقیات کو پگھلا کر تیل تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑانوالہ روڈ پر جانوروں کی باقیات کو پگھلا کر تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں جعلی ومضرصحت تیل اور مشینری قبضہ میں لیکر مالک بلال کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن محمود نے ماتحت عملہ کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر ملکھانوالہ کے قریب اجازت کے بغیر جانوروں کی باقیات’ سری پائے’ چربی اور دیگر آلائشوں سے ملزم بلال نے یونٹ لگا رکھا تھا۔ مذکورہ تیل صابن بنانے والی فیکٹریوں کو سپلائی کیا جانا تھا لیکن اس کا کوئی ریکارڈ اور عملہ کے میڈیکل ٹیسٹ بھی نہ کروائے گئے تھے۔ جس پر بھاری مقدار میں جعلی’ مضرصحت تیل اور دیگر مشینری کو قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا اور آئل کو تلف کر دیا گیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں