سکول ٹیچر کا کمسن طالب علم پر بے رحمانہ تشدد

ڈجکوٹ (نامہ نگار ) نجی سکول کی ٹیچر کا معصوم طالب پر لوہے کے سکیل سے تشدد’ نجی سکول میں زیر تعلیم طالب علم رافع ٹیسٹ کے دوران سوال بھول گیا تھا، خاتون ٹیچر آ نے طیش میں آکر بچے کے جسم پر تشدد کی انتہا کر دی ‘ بچے کے والد وقاص گل نے بتایا کہ معصوم 7سالہ رافع کی انگلیاں بھی فریکچر لگتی ہیں اور پورے جسم پر زخم ہیں، مثاترہ بچے کے لواحقین سراپا احتجاج اور کاروائی کے طالب ہیں، پولیس تھانہ ڈجکوٹ مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں