سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈ نٹ ساجد بیگ کے والد محترم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے’ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد’ درد دل رکھنے والے انسان تھے’ مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں 33 گ ب میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا’ نمازجنازہ میں جیل افسران’ اہلکاران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہایک ماہ قبل ان کی والدہ ماجدہ بھی اﷲ کو پیاری ہو گئیں تھیں۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں