مشین کی زد میں آ کر نوجوان جان کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ملکھانوالہ میں مشین کی زد میں آ کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکھانوالہ کا رہائشی عمران مقامی فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اس کا ہاتھ مشین میں آیا تو مشین کے پٹے میں پھنسنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں