پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کے انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 20 مئی کی بجائے اب 27مئی کو ہونگے۔پی ایف ایف کے قائمقام سیکرٹری شاہد نیاز کھوکھر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی ایف ایف کانگریس اجلاس میں صدر اور ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا جانا ہے۔فیفا اور اے ایف سی کے آبزروز کولاجسٹک مسائل کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کیانتخابات فیفا اور اے ایف سی کے آبزروز کی زیر نگرانی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں