لاہور کے تھیٹرز کو ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزی پر نوٹسز

لاہور(شوبز نیوز) شہر بھر کے تمام تھیٹرز کو ڈرامہ اوقات کی پابندی نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق متعدد تھیٹرز فرنٹ لائن لائٹس بند کرکے خفیہ طور پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھتے ہیں اور رات گئے تک ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں، شالیمار تھیٹر، کمال تھیٹر سمیت دیگر مقامات پر اوقات کار کی کھلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کئی تھیٹرز میں رات 11بجے سے 1بجے تک سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں