حکیم کی دوائی کھانے سے 20سالہ خاتون جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیم حکیم خطرہ جان’ چک جھمرہ میں حکیم کی دوائی کھانے سے 20سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی’ پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی مدعیت میں حکیم اور اس کے شوہرنوشیر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ 106ج ب کے رہائشی نسیم بی بی نے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی ثناء نور کے شوہر نے مقامی حکیم سے دوائی لیکر کھلائی جس کی وجہ سے لڑکی کے گردے فیل ہو گئے، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں