قوم افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،مریم نواز

لاہور(بیو رو چیف ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں تقریب کے دوران پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا،شہداکو خراج تحسین پیش کیا اوردعا بھی کی گئی۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ مریم نواز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوفتح مبارک ہو،پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نڈر لیڈرشپ،دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا مرہون منت ہے ،ہم امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔پاکستان مضبوط ہاتھوں میں،قوم افواج اور اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں