ثاقب الٰہی کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 41 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (گریڈ-16) کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل (گریڈ-17) کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری’ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق اور عرفان علی چھینہ شامل ہیں۔ علاہ ازیں محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فرخ ذیشان بشیر، سرفراز خان ہرل، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا، محمد عرفان اور احمد بلال کو بھی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔مزید یہ کہ محمد اقبال، محمد ثاقب الٰہی، محسن امین، نوید لیاقت، عبد الشکور، عامر عباس، علی افراز، یاسر حسن، نوید احمد اور شہزاد اسلم کو بھی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاہ احمر صدیقی، محمد زبیر، نعمان الیاس، حافظ محمد قمر عباس، عامر بشیر، وسیم عباس، ندیم اقبال، محمد عارف خالد، سجاد حیدر، ثاقب جاوید اور محمد عمر فاروق بھی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں