بہادر افواج پاکستان نے پوری قوم کا دل خوش کر دیا’ بہروز سبزواری

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستانی کی کامیابی کا جشن منایا۔بہروز سبزواری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاکستانی افواج نے دل خوش کردیا ہے۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے وہ ان کے سیاستدان ہوں یا افواج یا پھر اداکار، وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ہماری پاک افواج نے ان کو حقیقت بتادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں