پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ سے آگے نکل گئی ہے’ محمد حارث

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں میرا ٹارگٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں، قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیٹر کے لیے بیٹنگ نمبر بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن مجھے کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پر بیٹنگ کا موقع ملے تو تیار رہتا ہوں، مجھے مختلف نمبروں پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، میرا مقصد ٹیم کے لیے پرفارمنس دینا ہوتا ہے۔محمد حارث کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں سے بیٹنگ کے مختلف پہلوں پر سیکھتا رہتا ہوں۔ البتہ سینئر کھلاڑی جتنا بھی سمجھا لیں لیکن محنت کھلاڑی نے انفرادی طور پر خود کرنی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنا بھی بڑا بالر یا بیٹر کیوں نا ہو، میچ میں پریشر دونوں اطراف ہوتا ہے۔ کبھی کامیابی ملتی ہے تو کبھی نہیں، لیکن میرا ہدف اپنی شاٹس کے ذریعے بالر پر پہلے حاوی ہونا ہوتا ہے، کھلاڑی کا اعتماد بہت ضروری ہے، کانفیڈنس ہوگا تو پرفارمنس بھی ملے گی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کا زیادہ قومی کرکٹ ٹیم میں آنے کا راز صرف محنت ہے، خیبر پختونخوا کے کھلاڑی کلب سے لے کر ڈومیسٹک کرکٹ تک تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ بیٹنگ تکنیک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کی تکنیک اہم ہوتی ہے، تکنیک مختلف صورتِ حال میں کھیلنا آسان بنا دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں