لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس بار تنقید کی وجہ ان کا خود کو ملینیل نسل کا حصہ قرار دینا بنا۔ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں ملینیلز (1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے والے اور جین زی 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے کے درمیان فرق پر مبنی ایک خصوصی شو کیا ۔ پروگرام میں ندا یاسر نے خود کو ملینیلز کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے اپنی نسل کے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔




