پولیس بے بس ،آج پھر81ڈاکے،اغوا کی16وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 82وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ مزاحمت پر نوجوان کو گولیا ں مار کر لہولہان کر دیا’درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 11خواتین اور 5نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کے مبین کی بیٹی (م) کو ملزمان عثمان وغیرہ’ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک کے عمران کی اہلیہ (الف) کو عمیر وغیرہ’ چک جھمرہ کے علاقہ 156رب کے فضل کی اہلیہ (ع) کو ملزمان وقاص وغیرہ’ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کی نصرت بی بی کی بیٹی (ع) کو نامعلوم’ راجہ پارک کے آصف کی بیٹی (س) کو ملزمان شان وغیرہ’ ڈجکوٹ کے علاقہ 260رب کے بھائی خان کی اہلیہ (پ) کو ملزمان شاہد وغیرہ’ صدر کے علاقہ 228 رب کے فضل عباس کی بھانجی (ر) کو نامعلوم نے اغواء کر لیا’ جڑانوالہ کے علاقہ مسلم ٹائون کی ثناء بی بی کو اوباش ملزم عمر نے بے آبرو کر دیا’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 585 گ ب کے خضرحیات کی بہو (ر) کو ملزمان عامر وغیرہ’ گڑھ والا کے مراد کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم ملزمان’ سمندری کے غلام مصطفی کی بیٹی (ع) کو شہباز وغیرہ’ ترکھانی کے علاقہ 45گ ب کے افتخار علی کا بیٹا’ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب چرچ کے فادر بوس کا ڈرائیور سہیل کو گاڑی سمیت’ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کے رضوان کا بھتیجا حارث’ ٹھیکری والا کے علاقہ 70ج ب کے عمر دراز کا بیٹا کاشف’ بٹالہ کالونی کے علاقہ سلمیٰ ٹائون کی کرن کا بھائی طلحہ گھر سے گئے واپس نہ آئے’ تھانہ صدر کے علاقہ ستارہ کالونی کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے چالیس سالہ ندیم ولد عارف سے نقدی و فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا’مضروب کر ہسپتال پہنچادیا’سول ہسپتال کے باہر عاقب سے 15ہزار’ نابھہ روڈ پر ناصر علی سے 5ہزار’ فون’ کچہری بازار کے عمر سے قیمتی فون’ ٹاہلی چوک کے قریب عبدالناصر سے 1لاکھ 65ہزار نقدی’ طلائی انگوٹھی’ 220 رب بائو والا کے اختر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ مختار کالونی کے بہادر علی سے 12ہزار’ فون’ نڑوالا روڈ پر اکرم سے 50ہزار’ فون’ ماڈل سٹی میں بلال کے گھر کا صفایا کر دیا’ عیدگاہ روڈ پر ناصر سے جھپٹا مار کر فون’ کوہ نور پلازہ کے کاشف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ کینال روڈ کشمیر پل کے قریب وقار حفیظ’ رسول نگر کے طارق سے ڈیڑھ لاکھ’ حاجی آباد کے قریب دائود سے نقدی’ فون’ اکبر چوک کے ندیم آصف سے 6ہزار’ فون’ کینال روڈ پر عدیل یٰسین 12لاکھ لیکر نکلا تو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا’ نواب سٹی کے عافیہ کے گھر کے تالے توڑ کر 5تولے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ طفیل ٹائون کے محمد عمر سے 90ہزار’ فون’ خیابان گارڈن کی خدیجہ سے جھپٹا مار کر فون’ 113 ج ب کی سدرہ سے بیگ’ مظفر کالونی کے رانا عابد سے نقدی’ فون’ 272رب کے عامر حیات کے گھر سے 2بکرے’ 255 رب کے منظور کی حویلی سے مویشی’ گئوشالہ موڑ پر غلام جیلانی سے 30ہزار’ فون’ سمندری روڈ پر نازیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ گنڈا سنگھ والا کے علی حسن کا گھر لوٹ لیا’ دارالحسان ٹائون کے عرفان کے گودام سے بھاری مالیت کا تانبا چوری’ 225 رب کے فیصل سے نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر فیض سلطان سے جھپٹا مار کر فون’ جدہ مارکیٹ کے تنویر احمد کی دکان سے سامان چوری’ 79گ ب کے عدنان سے نقدی’ فون’ 215 رب کے نوید سے نقدی’ فون’ 72گ ب کے قریب سرفراز سے موٹرسائیکل’ 113گ ب کے یاور عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 38گ ب کے خالد سے 8ہزار’ فون’ 432گ ب کے عاطف سے ڈیڑھ لاکھ نقدی’ جاتے ہوئے ہیلمٹ بھی لے گئے’ 272 گ ب کے منشا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 583گ ب کے وقاص سے نقدی’ فون’ اڈا لنڈیانوالہ کے علی اکبر سے نقدی’ فون چھین لیا’ 74رب کے شوکت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 67رب کے مدثر اقبال سے 65ہزار’ فون’ 499 گ ب کے رحمان سے 15ہزار’ فون’ 411 گ ب کے یوسف سے 72ہزار’ فون’ 421گ ب کے لال سے موٹرسائیکل’ 430گ ب کے شہباز سے 82ہزار’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عبدالرحمن سے 20ہزار’ فون’ جھامرہ روڈ پر نواز سے 60ہزار’ 546گ ب کے اشتیاق سے 70ہزار’ فون’ 465گ ب کے ذیشان سے 5ہزار’ فون’ 199 گ ب کے افضل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 42گ ب کے عمر سرور سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل والی مسجد سے شہروز’ رحیم ٹائون کے راشد’ ڈگلس پورہ کے لیاقت علی’ عامر شہزاد’ محلہ پنج پیر سے زاہد’ گلبرگ اے کے عمیر علی’ جٹانوالہ چوک کے یعقوب’ رحمت ٹائون کے قاسم’ چباں روڈ پر اسامہ’ مصطفی آباد کے مطلوب حسین’ نورپورہ کے زوہیب’ 7ج ب کے صہیب’ عثمان بلاک کے اشفاق احمد’ سمانہ کے سعید’ چک جھمرہ کے مزمل حسین’ نثار کالونی کے راشد ستار’ امین آباد کے شہزاد’ ناولٹی پل سے عدنان’ گنیش مل روڈ سے عاقب’ بلال نگر سے زاہد’ 225 رب کے حیدر علی’ سجاد پارک جڑانوالہ سے فیض الحق’ میونسپل کالونی جڑانوالہ کے محبوب احمد’ 53گ ب کے ذیشان نواز’ 229رب کے طارق محمود’ مریدوالہ کے عقیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں