سعودیہ میں عازمین حج کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں عازمین حج کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث عازمین حج انتہائی مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں، تاحال حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو رہائش کے لیے دیئے گئے ہوٹلز میں سہولیات کا فقدان ہے، عازمین حج کو جن ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہے، فرنیچرز اور بیڈز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث عازمین حج شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ عازمین حج نے حج کوٹہ کی رقم کیساتھ پرائیویٹ کمروں اور صاف ستھری رہائش کے لیے اضافی رقم بھی دی مگر پھر بھی ان کو مناسب سہولیات نہیں دی گئیں، عازمین حج در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر وہاں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ سیکٹر انچارج اور دیگر افسران بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے، عازمین حج نے وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر ہماری مشکلات حل کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں