شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی مبارک باد دی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے آپریشن ”بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کے موقع پر وزیراعظم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی قوت کی مظہر ہے۔ پاک فوج کی قربانیاں اور حکومتی قیادت کی حکمت عملی نے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں