جیل میں بانی PTIسے ”مصالحت”کی کوششیں افواہیں قرار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا پیرول پر رہائی دینا نہ دینا عدالتی صوابدید ہے، راولپنڈی’ اسلام آباد سے متعلقہ کسی شخصیت نے خان سے حالیہ دنوں میں ”مصالحتی” ملاقات نہیں کی، ایک ذمہ دار شخصیت سے آج رابطہ کر کے استفسار کیا گیا کہ کیا خان رہا ہو رہے ہیں۔ بنی گالہ جا رہے ہیں یا پھر لندن کی اڑان بھرنے کا پروگرام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غیرذمہ دار صحافیوں اور سوشل میڈیا میں یہ افواہ نما خبریں’ تجزئیے آ رہے ہیں کہ خان سے جیل میں کسی اعلیٰ شخصیت نے ملاقات کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا بنی گالہ ہائوس کی صفائی ہو رہی ہے۔ ذرائع نے زور دیکر کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود PTI نمائندوں سے رابطے ہیں کسی اور سے رابطوں کی ضرورت پیش نہ ہی احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ ہے یہ پہلے کی طرح ٹھس ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں