عید الاضحی کی آمد کیساتھ ہی جانوروں کی قیمتیں آسمان کو پہنچنے لگیں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید الاضحیٰ کی آمد کیساتھ ہی جانوروں کی قیمتیں آسمان کو پہنچنے لگیں مہنگائی اور معاشی حالات کے باعث لوگوں کی اکثر یت کی قوت خرید جواب دینے لگی ہے جبکہ صاحب حیثیت لوگ قربانی کے جانور خریدنے لگے ہیں مختلف منڈیوں میں بکرے کے نرخ زیادہ ہیں جبکہ لوگ بڑے جانور کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ایک بکرے کی قیمت بھی 45ہزار سے 80ہزار کے درمیان ہے جبکہ بڑے جانور کے نرخ 1لاکھ 50ہزار سے شروع ہوکر 15لاکھ روپے تک بتائے جارہے ہیں گوشت کی دکانوں پر گوشت خریدنے والوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے دوسری طرف چکن کے نرخوں کو بھی پَر لگے ہوئے ہیں شدید گرمی کے موسم میں انڈے کی قیمتوں میں بھی ایک ہفتے کے دوران 60روپے فی درجن تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے قبل ازیں انڈے کے نرخ 220روپے سے 228روپے فی درجن تھے اور اس وقت انڈے کی فی قیمت درجن280روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں