صفدرآبادمیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ریلی

صفدرآباد(نامہ نگار)سکولوں کے طلبہ نے پاک فوج سے محبت اور پاکستان کی انڈیا کے خلاف جنگ بنیان مرصوص میںکامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ریلی نکالی جو شہر کے بازاروں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ ہائی سکول میں آکر اختتام پزیر ہوئی۔بچوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے شاندار سماں باندھ دیا ۔بچوں نے پاک فوج کے جوانوں اور آرمی چیف کو سیلوٹ کیا ۔مقررین نے اپنی تقاریر میں اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ پاکستان مید ا ن جنگ میں سرخرو رہا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں