صفدرآباد(نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد ڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاک آرمی نے ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ جنرل سیدآصف منیراور پاک فوج نے پاکستان کے عوام سے اپنی کمٹمنٹ پوری کر دکھائی ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے پاکستان نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے،انڈیا میں بھونچال آ چکا ہے ۔




