ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان

دبئی(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 5.76ملین ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 3.6ملین ڈالرز ملیں گے، گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6ملین ڈالرز ملے تھے۔آئی سی سی نے کہاکہ اس سال انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشن کے مقابلے میں دوگنا ہے،آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11جون سے لارڈز میں ہوگا، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیااور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں