5افرادکا گھر میں گھس کر میاں بیوی پر تشدد

ماموں کانجن (نامہ نگار) بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے نوجوان نے مسلح ساتھیوں کی مدد سے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خاتون خانہ کے کپڑے پھاڑ دیئے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ اسکے خاوند کو بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق چک503گ ب کے محنت کش نور نواز نے تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ دائر کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کاشف زوہیب اورلیاقت وغیرہ ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر زبردستی انکے گھر گھس آئے اور میرے والد علی شیر پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد شروع کردیا جسے بچانے کے لئے والدہ ام آگے آئی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پوشیدنی پھاڑ دئے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اورقتل کی دھمکیاں دیتے رہے وجہ عناد یہ ہے کہ چند دن قبل میرے بھائی دلاور کی ملزم کاشف سے تلخ کلامی ہوئی تھی جسکا اسے رنج تھا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے 5 افراد پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں