فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ستیانہ انڈسٹر یل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 77چک فیکٹری ایریا سے پاک فوج اوردیگرتمام سیکیورٹی اداروں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کاانعقادکیاگیا۔جس کی قیادت صدرمیاں ممتازعلی ‘راناخادم حسین ‘چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان صاحبزادہ قاری عبدالرحمن قادری ‘چوہدری ذوالفقارعلی ‘مزمل سعیدباجوہ ‘شکیل گجر ‘ملک صفدرشاد’ایوب اعوان ‘حامدجٹ ‘مدثرسعیدباجوہ ‘عرفان بھٹی ودیگرنے کی جبکہ ریلی میں محبت وطن پاکستانیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پرشرکائے ریلی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عظیم پاک آرمی نے بھارتی سورماوںکا تکبر خاک میں ملا دیا انشااللہ میرا پاک وطن قیامت کی صبح تک قائم رہے گا ہماری پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈین فضائیہ کو ذلت و رسوا ئی سے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر دوھل چٹا دی پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ باد مودی مردہ باد پہلگام فالس آپریشن کا ڈرامہ کوئی نئی بات نہیں۔



