صفدرآباد(نامہ نگار)مدنی محلہ صفدرآباد کے قریب ریلوے کی خالی 4 ایکڑجگہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے نام پر خوبصور ت پارک بنایا جائے اور اس پارک کا نام جنرل عاصم منیر پارکرکھا جائے ،شہریوں کا وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ۔شہریوں کے ایک وفد نے جس میں ادریس بھٹی جرنلسٹ،انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،سر انور پبلک سکول کے ڈائریکٹرجنرل محمد انور بی اے،آصف چغتائی کلاتھ ہائوس،شوکت علی بھٹی منڈھیالوی،تنویر ملک موبائل ایسوسی ایشن فنانس سیکریٹری،ڈاکٹر عبد المجید اختر سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی،ولید احمدبھٹی طالب علم،رانا صلاح الدین،عبد الکریم کریمی تاجر رہنما،شیخ محمد امین سعودیہ والے،حسان آصف چغتائی،فیضان مقصود میڈیکل فارمیسی،عرفان الیاس اورمحمد نواز چغتائی نے دیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر سے خصوصی ملاقات کی اورشہر کے مسائل کے با رے میںبتایا ۔وفد نے کہا کہ پاک فوج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔



