بجٹ میں بے جا ٹیکسز سے گریز کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ زمینی حقائق اور ملکی حالات کا ادراک کرتے ہوئے پیش کیا جائے ، بے جا ٹیکسز سے گریز کیا جائے، گزشتہ سالوں میں جاری کئے گئے ناقابل عمل ٹیکس آرڈنینس اور ایس آر اوز ختم کئے جائیں اور سادہ آسان ٹیکس نظام رائج کیا ، ایف بی آر کی مداخلت کم سے کم کی جائے تا کہ اسٹیک ہولڈرز باوقار اور باعزت انداز میں اپنے ٹیکسز فرائض ادا کریں ، ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ٹیکس فرینڈلی ماحول فراہم کیا جائے ، چھوٹے تاجروں کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر بجٹ کے حوالہ سے تاجروں سے بھی مشاورت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں