جیسمین پالینی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روم (سپورٹس نیوز) اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔29 سالہ میزبان ٹینس سٹار جیسمین پالینی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں فائنل میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف کو شکست دے کر 40 سال بعد ہوم ٹائٹل جیت لیا۔اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 29 سالہ میزبان ٹینس سٹار جیسمین پالینی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔جیسمین پالینی نے ایک گھنٹہ 29 منٹ میں فتح سمیٹی۔29 سالہ جیسمین پالینی 1985 میں رافیلہ ریگی کے بعد یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی اطالوی خاتون کھلاڑی ہیں۔اس فتح کے ساتھ ہی جیسمین پالینی خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں