جکارتہ (سپورٹس نیوز) انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دے دی جاتی ہے جکارتہ ائیرپورٹ پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے869گرام بھنگ برآمد ہوئی، اس موقع پر انہیں فوری گرفتار کرلیا گیا ۔ 2022 سے امریکی کھلاڑی انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شریک ہورہا ہے ۔




