شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل

مظفر نگر (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے پاک فوج کی حمایت میں کھل کر اظہار کر رہے ہیں جس کے باعث بھارتی عوام انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔گزشتہ روز جب ایک تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور شاہد آفریدی کی گرمجوشی سے ملنے کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانی عوام خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئی جس انداز میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کا بوسہ لیا ، یہ دیکھ کر تمام پاکستانیوں نے ویڈیو کو خوب انجوائے کیا جبکہ بھارتی عوام غصے میں آپے سے باہر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں