پشاور زلمی کے احمد دانیال نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے پی ایس ایل 10 کے میچ میں زلمی کی جانب سے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دائیں ہاتھ کے اس پیسر نے 4اوورز میں 66 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں