”ویڈنزڈے”سیزن 2کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائیگا

نیویارک (شوبز نیوز)نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز”ویڈنزڈے”کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ ”ویڈنزڈے”سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریبا ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز(اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)، جوی سنڈے(بیانکا)، موسی مصطفی (یوجین)اور کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا)شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں