چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع میں عید الاضحی کے حوالے سے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے 3عارضی سیل پوائنٹس کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق رسول،ڈاکٹر محمد انس سعید،سعدیہ جمال ، چیف آپریٹنگ آفیسر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیل پوائنٹس عید الاضحی سے 10روز قبل فعال ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام چنیوٹ جبکہ میونسپل کمیٹیز کی طرف سے بھوآنہ اور لالیاں میں سیل پوائنٹس قائم ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی /سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں وخریداروں کے لئے بہترین انتظامات ہونے چاہیں اورکمپنی کے زیراہتمام بیوپاریوں سیفیس میں اوور چا ر جنگ برداشت نہیں،مقررہ فیس 800روپے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ فیس کے حوالے سے آگاہی بینرز آویزاں ہونے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوآنہ اور لالیاں کے سیل پوائنٹس نوپرافٹ نو لاس No profit..No lossکے تحت ہونگیاورتینوں مویشی منڈیوں میں سایہ دارانتظامات،پینے کا پانی،لائٹ،پارکنگ اور دیگر انتظامات کو فوری مکمل کرنیکی ہدایت کی۔



