قومی کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹس پر مشاورت شروع۔ صائم ایوب کو ترقی ملنے کا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دورمیں تین سال کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل اسٹرکچر تیار کیا گیاتھا۔گزشتہ برس 25 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں