مصباح اور سرفراز کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت امید کی کرن قرار

کراچی (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ مصباح اور سرفراز کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت امید کی کرن ہے۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسپورٹس ورلڈ میں میزبان حفضہ امتیاز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ جب تک گراس روٹ لیول سے کام شروع نہیں کیا جائے گا بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز نے دشمن عناصر کو واضح پیغام دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے چند سالوں میں ٹیسٹ فارمیٹ میں زوال کا شکار ہوا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نویں نمبر پر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔اقبال قاسم نے کہا کہ اس وقت جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ محض سطحی نوعیت کے ہیں جب کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جڑ سے کام کیا جائے تاکہ کرکٹ کا پورا نظام مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ نئے کوچز کی آمد اور مصباح الحق و سرفراز احمد جیسے تجربہ کار افراد کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت امید کی کرن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں