سرکاری زمینوں پر قابضین کیخلاف مزید گھیرا تنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ جنگلات کی زمین پر بڑا آپریشن! چک نمبر 534/GBمیں 40ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی ۔ جڑانوالہ میں کیئے جانے والے کریک ڈائون کے کے دوران ابتک 100ایکڑ سرکاری اراضی کا ناجائز قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا ہے۔ کنزرویٹر آف فارسٹ اور ڈی ایف او نے آپریشن کی نگرانی کی-رقبہ پر کاشت فصلوں کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔ پہلے سے واگزار شدہ 60ایکڑ اراضی پر شجرکاری کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں