فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے پی پی 113سردار ندیم صادق ڈوگر فیصل آباد میں کھیلوں کے منصوبوں کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ پر برس پڑے۔ فیصل آباد میں پرانے ہاکی اسٹیڈیم کو برباد کیا جا رہا ہے اور مزید لاگت سے اسکے ساتھ ہی نیا اسٹیڈیم بنانا شروع کر دیا جس پر کثیر لاگت آئے گی۔ طورسم اسکوائش اکیڈمی ہو یا ٹینس کورٹ کا منصوبہ ،جھنگ روڈ پر اتھلیٹکس ٹریک ہوں یا کمال پور کبڈی اسٹیڈیم یا پھر ہاکی اسٹیڈیم یہ تمام منصوبے حکومت کی نا اہلی اور عدم توجہی کا شکار ہو رہے ہیں۔




