ہجویری ٹاؤن میں جعلی جوس تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہجویری ٹائون میں جعلی جوس بنانے والا یونٹ پکڑ لیا’ غلہ منڈی میں ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا’ بھاری مقدار میں جعلی جوس اور ممنوعہ اشیاء قبضہ میں لیکر تلف کر دیں۔ فوڈ سیفٹی آفیسر کنزہ نے بتایا کہ وہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون میں عمر جوس میکنگ یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بڑے پیمانے پر جعلی’ مضرصحت جوس تیار کیا جا رہا تھا، جعلی جوس کے ڈبے جن پر لاہور کا ایڈریس لکھا تھا، برآمد کر لئے اور بھاری مقدار میں جعلی جوس اور مشینری قبضہ میں لیکر مالک محمد عمر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر چائنا نمک اور دیگر ممنوعہ اشیاء فروخت کرتے ہوئے دکاندار عرفان کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں چائنا نمک اور دیگر اشیاء قبضہ میں لیکر دکاندار کو حوالہ پولیس کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں