اقوام عالم کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانا ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمدمنے خان نے بلوچستان کے علا قے خضدار میں سکول کے بچوں کے ساتھ پیش آ نیوالے دہشت گردی کے واقع کی مزمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کے بعد بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے عالمی برادری کو غیر انسانی بھارتی ظالمانہ کردار پرفوری نوٹس لیناچاہئے جنگ میں وہ پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑ سکا بلکہ بہلکام کے نام پر ناکام بھی ہوااور دنیا بھرمیں بدنام بھی-اب اس نیاپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کیذریعے بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنایاجاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بناکر ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کاسب سے بڑا دہشت گرد ہے یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین پر ظلم و ستم کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکوانا ہوںگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں