فاسٹ بائولر کاشف علی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کیلئے پرامید

لندن(سپورٹس نیوز)پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر کاشف علی پُر امید ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ ان کا پہلا سیزن، ان کیلیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے سے لے کر انگلینڈ میں پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے تک 30 سالہ کاشف گزشتہ چند ماہ کو اپنے کیریئر کا سب سے خوش قسمت مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کاشف نے لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کینٹ اور مڈل سیکس کے لیے کھیلنے کے بعدنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ! یہ سال میرے لیے خاص رہا ہے، میرا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا اور اس کے فوراً بعد مجھے کینٹ کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا، نئی کنڈیشنز کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا آسان نہیں، موسم، پچز اور ماحول اب تک سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے۔پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں مستقل کارکردگی دکھانے والے کاشف علی کا ماننا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیلنا ان کے کیریئر کے لیے ایک بڑا اہم موڑ ہے، وہ اب تک کھیلے گئے 5 چیمپئن شپ میچز میں 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں