دبئی (سپورٹس نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 21نومبر سے پرتھ سٹیڈیم پرتھ میں شروع ہوگا۔پرتھ سٹیڈیم (جسے آپٹس سٹیڈیم بھی کہا جاتا ہی) ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا جب پرتھ سٹیڈیم ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا اور پرتھ میں ایشز کرکٹ کی واپسی کا نشان بھی ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی) نے مینز ایشز سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کر دیا




