فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی یلغار،آج پھر77وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی یلغار، آج پھر مزید 77وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں ، رکشے اور مویشی لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 10خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیل کے مطابق ترکھانی کے علاقہ372گ ب میں فیصل کی ہمشیرہ (ث) کو اوباش ملزمان شاہ زیب وغیرہ نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا’ جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کالونی کے اویس کی بیٹی(ح)، گلبرگ کے علاقہ ڈھیرہ سائیں چوک کے عرفان کی اہلیہ(س)، فیڈمک کے قریب عدنان کی بیٹی(ج)، ساہیانوالہ کے علاقہ125ر ب کے مجاہد کی ہمشیرہ(ث) ،صدر کے علاقہ عباس پور کے عشرت کی بیٹی (ع) کو وارث وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ275ج ب کی فرزانہ کی بیٹی(س) کو علی حسن وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ70ج ب کی کلثوم کی بیٹی (س) کو نعمان وغیرہ، روڈالہ روڈ کے 378گ ب کے عبدالکریم کی اہلیہ(الف)، کھڑیانوالہ کے علاقہ216ر ب کی فاطمہ بی بی کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، ترکھانی کے علاقہ216 گ ب کے عبدالرشید کی بیٹی(ف) کو ملزمان وقار وغیرہ اور ملت ٹائون کے علاقہ محلہ حیدرآباد کے غلام مرتضیٰ کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔الائیڈ ہسپتال کے قریب یحییٰ ناصر سے لیپ ٹاپ و فون، سول لائن کے علاقہ یاسر ٹریڈرز کے قریب احمد عباس سے 49ہزار و فون، زرعی یونیورسٹی کے باہر احسان علی سے لیپ ٹاپ و فون، ریگل روڈ پر اقصیٰ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، علی ہائوسنگ کالونی کے قریب خرم شہزاد سے 50ہزار و فون،انصاری پارک کے قریب مہتاب الدین سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،بدر ٹائون کے ارشد کے گھر کے باہر سے4بکرے چوری، رانا فیکٹری غلام محمد آباد کے قریب منصور سے 66ہزار و فون، محلہ عثمان غنی کے غلام سرور سے 10ہزار’ طلائی انگوٹھی، اے بلاک غلام محمد آباد کے قربان سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی’ زیورات چھین لیے، گلفشاں کالونی کے عبدالرحمان سے نقدی و فون، بلال گنج مارکیٹ کے قریب شرجیل سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے ایان احمد سے نقدی و فون، ریاض الجنہ ہائوسنگ کالونی کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا، 189ر ب کے علی احمدسے موٹر سائیکل نقدی و فون،107ج ب کے یوسف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، قائد آباد کے ذیشان محی الدین سے 25ہزار و فون، ڈرائی پورٹ کے قریب ذوالفقار علی سے بکرے چھین لیے، ہزارہ ہوٹل کے قریب اصغر خان سے25ہزار’ فون چھین لیے، ایڈن ویلی کے قریب عمر صدیق سے لیپ ٹاپ و فون، سیون اپ پارک پیپلز کالونی نمبر2کے شیراز سے 20ہزار و فون، ربانی کالونی کے اشفاق احمد کے گھر سے قیمتی مرغے چوری، 86ج ب کے علی رضا سے 60ہزار و فون،254ر ب کے صاحب علی سے35ہزار و فون، اعوان والا کے احسان اللہ سے موٹر سائیکل نقدی و فون، محلہ نور پورہ کے کاشف سلیمان سے نقدی طلائی و انگوٹھی، جھنگ روڈ چلڈرن ہسپتال کے قریب عاصم سے ایک لاکھ 80ہزار،112گ ب کے اکرام کے ڈیرہ سے مویشی، 111گ ب کے سجاد سے نقدی و فون، 65گ ب کے عارف کی دکان سے سلنڈر چوری، 627گ ب کے سرفراز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،144گ ب کے ارشد سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، 568گ ب کے خالد نسیم کا گھر لوٹ لیا’ 131گ ب کے عثمان سے موٹر سائیکل’ نقدی، 32گ ب کے شعیب سے5لاکھ لوٹ لیے،31گ ب کے طیب سے16ہزار و فون،74ر ب کے اکبر سے نقدی و فون،205ر ب کے قریب محمد حسین سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،63ر ب کے مظہر عباس کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،150ر ب کے طاہر اقبال سے نقدی و فون، 401گ ب کے مشتاق سے ایک لاکھ و فون،405گ ب کے قریب ارسلان سے موٹر سائیکل چھین لی، 415گ ب میں طاہر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،طیب ٹائون تاندلیانوالہ کے بلال سے نقدی و فون،431گ ب کے ثناء اللہ سے 10ہزار و فون،550گ ب کے صفدر سے نقدی و فون، نئی سمندری کے قریب وسیم اختر سے اڑھائی لاکھ،سلونی جھال کے قریب انجم سے پرس چھین لیا’ دیگر وارادتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے بدر منیر، الائیڈ ہسپتال سے طاہر علی، منٹگمری بازار سے اسماعیل، پریس مارکیٹ سے کاشف، بانو مارکیٹ سے فیاض الدین، بائو والا جھنگ روڈ کے عثمان حمید، پاکستانی چوک سے عمر امین، نور پورہ کے نور الٰہی’ 50ج ب کے آصف،8ج ب کے عارف واہلہ، 191ر ب کے نسیم، باوا چک کے محمد فضل، انڈر پاس گٹ والا سے شاہد، سبحان اڈاکے قریب حسنین اشرف، زین بیکری سے بلال احمد، ستارہ کالونی کے تنویر حسین، جھنگ روڈ قبرستان سے شہزاد مسیح، 215ر ب کے شعیب، 275ج ب کے مقبول، ہائوسنگ کالونی کے ارشد جاوید، قصبہ تاندلیانوالہ کے عامر فیاض، تحصیل ہسپتال سمندری سے محمد جمیل، محمد شفیق، 478گ ب کے رفیق،46گ ب کے علی اکبر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں