مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں اے ایس آئی سلطان نے ڈکیتی کے ملزم شوکت علی عرف شوکی کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ جب وہ پل سڑیاں کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے زیر حراست ساتھی کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔زیر حراست ملزم کے ملزم کے فرار کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اور وہ اوکاڑہ روڈ پر قندھاری پمپ کے قریب دوبارہ آمنا سامنا ہو گیا۔ تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھٹیاں موڑ کے قریب فصل مکئی میں چھپ کر فائرنگ کرنے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو ملزم شوکت بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے ، پولیس نے اس کودوبارہ گرفتار کر تے ہوئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں