انسانی سمگلنگ’ ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ساہیوال میں کامیاب چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی۔ مذکورہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 11لاکھ روپے کی رقم حاصل کر کے بیرون ملک نہ بھجوایا اور روپوش ہو گیا تھا۔ مذکورہ ملزم عمر فاروق 2018ء سے اشتہاری تھا۔ تاہم ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں