مویشیوں کا بیوپاری رقم سے محروم ہو گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں نظام پورہ دیوا سنگھ کے رہائشی عابد حسین اور وارث علی منڈی مویشیاں شیخوپورہ سے اپنے قیمتی جانور بیچ کر واپس گائوں آگئے۔نامعلوم ملزمان ان کے گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری کا لاک توڑ کر مویشیوں کی فروخت شدہ رقم 7 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔نامعلوم ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں