الیکشن کمیشن ہر شہری کو بلا تفریق سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے ووٹر ایجوکیشن کے سلسلے میں خواتین کے لیے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد سینٹ تھامس چرچ میں کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد خواتین خصوصی طور پر اقلیتی خواتین کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے ترغیب دینا اور ان کے ووٹ کے حق سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر، سینٹ تھامس چرچ کے پاسٹر اسلم مسیح، محمد ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کی ممبر مس خالدہ راجہ ، فوکل پرسن ڈیویک محمد شاہد سندھو، نجی تنظیموں کے نمائندگان اور مسلم اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر نے کہا الیکشن کمیشن ہر شہری کو بلا تفریق سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ خواتین کو پولنگ اسٹیشنز پر باعزت، آسان اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین اپنا اور اپنے خاندان کے افراد کا شناختی کارڈ 8300 پر سینڈ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں