بجٹ کو آئی ایم ایف سے مشروط نہ کیا جائے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ بجٹ کوآئی ایم ایف سے مشروط نہ کیاجائے۔ پا کستا ن کی معیشت پہلے سے کمزوراورہرطبقہ پریشان ہے بجٹ سے قبل ٹریڈآرگنائزیشن سے تجاویز لی جائیں اگربجٹ میں زیادہ ٹیکسزلگائے گئے تومہنگائی کا طوفا ن آئیگا اور اندسٹری کیلئے چلنامشکل ہوجائیگا ۔ اُنہوں نے کہاکہ معاشی استحکام کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جن کے نتائج میں آئی ایم ایف سے نجات مل سکے قرض کی واپسی کے لئے ٹیکس نادہندگان کوشامل کیاجائے تو قومی خزانے میںتواربوں روپے آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں