پاک فوج جذبہ ایمانی و جوش شہادت کیساتھ لڑتے ہیں

فیصل آباد(پ ر) سماجی شخصیات ملک اسید اور چوہد ر ی شفقت تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف قوم اور افواج نے وہ تاریخ رقم کی ہے جسکی مثال کبھی دنیا نہ مل سکے گی، ہمارے شاہینوں نے وہ تاریخ رقم کر دی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ، ہم جنگیں جذبہ ایمانی اور جوش شہادت کے ساتھ لڑتے ہیں مستقبل میں بھی اگر کسی بیرونی طاقت نے ارض پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کا حشر بھی اسی طرح ہوگا معرکہ حق کی کامیابی پر نہ صرف افواج پاکستان بلکہ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جس طرح قوم نے مشکل کی گھڑی میں اپنی افواج پاکستان کا ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں