گوجرہ کے نواحی گاؤں میں معمولی تنازعہ پر نوجوان قتل،چار افراد زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کوقتل کر دیاجبکہ چار افراد کو شدید زخمی کر دیاگیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر430ج ب کے ساجد علی اور کاشف گورائیہ کے مابین کتے کی چوری پر لڑائی جھگڑاچل رہاتھاکہ کاشف وغیرہ آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر ساجد کے گھر کے باہرآگئے اور فائرنگ کر کے اور ڈنڈوں سوٹوں سے عابد علی ،اظہر،عرفان ،یعقوب اور ساجد کو شدید زخمی کردیا جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 24سالہ عابد موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا۔جنہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے اور ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار نے شروع کر دئیے ہیں۔تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں