DCچنیوٹ کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ عید الاضحی پر ضلع کو زیروویسٹ رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصد ا ر ت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے عید الاضحی صفائی پلان پر بریفنگ لی۔ڈسٹرکٹ مینجر برہان حنیف نے عید صفائی پلان کے تحت دستیاب وسائل سے آگاہ کیا اورکرایہ پر لی جانے والی مشینری کی تفصیلات بتائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لاکر ضلع کو صفائی کے لحاظ سیمثالی بنانا ہے۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم کو ویسٹ جمع کرنے کے لئے بیگز کی دستیابی،عوامی آگاہی کے لئے موثر اقدامات کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے عارضی سیل پوائنٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اوراسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک کی بہتر انجام دہی کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلع کے سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے ہر ممکن سہولیات کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں