جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ ستیانہ نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش خاتون سے13کلو چرس قبضہ میں لیکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے،سی پی او فیصل آباد کی شاباش،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ڈویژن جڑانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے پولیس تھانہ ستیانہ نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 34 گ ب کے قریب منشیات فروش خاتون سمن زوجہ بلال عرف چوہا سے 13 کلو چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کے مطابق پکڑی جانیوالی منشیات فروش خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اسکا والد بھائی اور خاوند منشیات فروشی کرتے ہیں اور چرس کی سپلائی دینے جڑانوالہ جا رہی تھی خاتون نے مزید انکشاف کیا کہ اسے چرس یوسف اور اسکے خاوند بلال نے فراہم کی ہے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔




